ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے سید عاکف مالکی بنگلوروسٹی یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب

بھٹکل کے سید عاکف مالکی بنگلوروسٹی یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب

Sat, 04 Jun 2022 20:16:59    S.O. News Service

بھٹکل:4؍ جون   (ایس اؤ نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنےو الے الامین کالج بنگلورو میں زیر تعلیم سید عاکف مالکی ابن سید ابوبکر مالکی بنگلورو سٹی یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کےلئے منتخب ہوئےہیں۔

بنگلورو سٹی یونیورسٹی کے فزیکل ڈائرکٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سید عاکف ،بنگلوروسٹی یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کےلئے بطور فاسٹ بولر منتخب ہوئےہیں۔ سید عاکف ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی چمپئین شپ 2021-2022میں یونیورسٹی کرکٹ ٹیم  کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہےکہ سید عاکف مالکی بنگلورو کی الامین کالج کے شعبہ کامرس میں بی کام دوم میں زیر تعلیم ہیں ۔ بھٹکل الایمان ٹیم  کے لئے  کھیلتےہیں اور بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے ڈویزن لیول تک نمائندگی کرچکے ہیں۔


Share: